پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پیپلزپارٹی کے اندر چور دروازے سے اقتدار پر شب خون مارنے کا اقدام انتہائی افسوس ناک ہے

بھمبر : پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پیپلزپارٹی کے اندر چور دروازے سے اقتدار پر شب خون مارنے کا اقدام انتہائی افسوس ناک ہے صدرپاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری عبدالمجید کو وزیراعظم آزادکشمیر نامزد کیا ہم انکے فیصلوں پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں کارکنان پیپلزپارٹی آزادکشمیر، ممبران اسمبلی اور وزراء وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت پر متفق ہیں مجید حکومت نے اپنے دوسالہ اقتدار میںجو ترقیاتی کام کروائے ہیں انکی عرصہ 60 سال میں مثال نہیں ملتی جن لوگوں نے پارٹی کیساتھ غداری کی انکو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے جمہوری حکومت کو بچاکر نئی مثال قائم کی جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرتے دم تک پارٹی کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے ان خیالات کااظہار سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل وپیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری ریاض احمد آف کسگمہ نے کشمیر پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پارٹی کے اندر تبدیلی کا جو طریقہ کار اپنایا گیا۔

وہ جمہوری عمل کے منافی ہے وزیر اعظم آذادکشمیر و صدر پیپلزپارٹی چوہدری عبدالمجید پر نہ صرف شہید بے نظیربھٹو نے اعتماد کااظہار کیا تھا بلکہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی قیادت نے انہیں وزیر اعظم نامزد کیا چوہدری عبدالمجید کے دور حکومت کے گزشتہ دوسال میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں انکی گزشتہ 60 سال میں کوئی مثال نہیں ملتی آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز ،یونیورسٹیاں میرپور میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام کی منظوری سمیت دیگر میگا پراجیکٹس عظیم کارنامے ہیں آزادکشمیر میں ہونیوالی ترقی کو اگر چند عناصر کرپشن کانام دے رہے ہیں تویہ جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ آج آزادکشمیر کے اندر مداخلت کرکے مقبوضہ کشمیر کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

جو کہ آزادی کے اس بیس کیمپ کیخلاف بڑی سازش ہے پیسے لگا کر حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی لیکن میاںنوازشریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری نظام کو بچا کر نئی مثال قائم کی ہے جس پر ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کارکنان پیپلزپارٹی ،وزراء اور ممبران اسمبلی نے بے نظیر شہید کے خون سے وفا کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا ہے جس پر انہیں بھی سلام یش کرتے ہیں جس لوگوں نے پیپلزپارٹی کیساتھ غداری کی ہے انکو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا بھمبر کی قیادت وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

جنہوںنے ہر مشکل اور آڑے وقت میں پارٹی کیساتھ وفا کی انہوںنے کہاکہ میں وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر پیپلزپارٹی چوہدری عبدالمجید کیساتھ کھڑا ہوں اور ضلع بھمبرکے اندر پارٹی کی مضبوطی کیلئے ان کے ہر حکم کی تعمیل کرونگا اور پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور یکجہتی کیلئے بھرپور کردارادا کرونگا وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں بھمبرکو پیرس بنائیںگے مرتے دم تک پارٹی کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف و مرکزی قیادت پیپلزپارٹی پاکستان کی طرف تحریک عدم اعتمادناکام بنانے اور مجید حکومت کی سپورٹ کرنے پر انکے مشکور ہیں اس موقع پر سابق ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری یوسف، چوہدری اسلم ،سابق صدر پیپلزپارٹی کسگمہ چوہدری اشتیاق درائیاں ،چوہدری نعیم مڑیال ،چوہدری طاہر مڑیال۔

چوہدری شہباز ، چوہدری امجد ،چوہدری رضوان احمد، چوہدری مشتاق احمد، خرم
ادریس ،چوہدری حنیف ،چوہدری شاہنواز، چوہدری مشتاق احمد، چوہدری شمائل ،چوہدری تصورحسین ،چوہدری محمد اقبال ،چوہدری عبدالرحمن سابق چیئرمین زکوة، چوہدری غلام رسول عوامی بھمبر، چوہدری محمدرشید، چوہدری علی حسن ،چوہدری محمد بشیر اور ریاست علی سمیت سینکڑوں کارکنان پیپلزپارٹی بھی موجود تھے۔