فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر نورالنسا ملک اور ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ظفر اقبال طاہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں ملک کے تمام صوبوں میں موجود ہیں۔
اس کو علاقائی یا سندھ کی پارٹی کے طعنے دینے والوں کی سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے بلاول بھٹو کے دورہ پنجاب میں والہانہ استقبال سے آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔پیپلزپارٹی کو کمزور سمجھنے والے سیاسی احمق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کا جلسہ سیاسی شعبدہ بازوں کو ان کی اوقات یاد دلا دے گا۔ پیپلزپارٹی آئندہ ماہ پنجاب کو اپنی سیاست کا مرکز بنائے گی۔