کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کی برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری صنور سلیم کی رہائش گاہ پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی ذمہ دران ،کارکنان اور علاقہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی دعائیہ تقریب میں فوزیہ وہاب کی ایصال ثواب کی لئے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے کہا کہ فوزیہ وہاب اپنی ذات میں انجمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی آثاثہ تھیں پیپلز پارٹی کے لئے اُ نکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سچی جانثار سپاہی تھیں صنور سلیم انصاری نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے آصف علی زرداری ،بلا ول بھٹو اور محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے فوزیہ وہاب مرحومہ کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔