گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اہلسنت ، سنی تحریک اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام کچہری چوک میں احتجاجی ریلی

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اہلسنت ، سنی تحریک اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام کچہری چوک میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین قاری سعید احمد ارشد، مولانا علی رضا صدیقی، حافظ عمران کیلانی، حافظ حامد سعید ، سید شہباز بخاری،حافظ خاور جمیل، رضا چوہان، محمد عاصم رضا عطاری،اپنا عمر رضا ،وقار اشرف تارڑاور دیگر نے ناموس رسالت پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی مسلمان اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور ایسی حرکت کرنے کی جرات کرنے والے مردود وں کیلئے ہر مسلمان غازی علم دین شہید اورعامر چیمہ شہید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والا واحد نظریاتی ملک ہے پاکستانی ودیگر ملکوں کے مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایمانی غیرت کے اہم مسئلے پر متحد ہوں اور کفار کی گستاخانہ حرکات پر انہیں سزا دلوائی جائے اور امت مسلمہ کو گستاخانہ خاکے شائع کرنے والوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کا سفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ریلی میں شریک تنظیموں ضیاء الامت فائونڈیشن، صحافت بچائو تحریک،خیر الامم فائونڈیشن اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک کے حکمران، او آئی سی کا اجلاس طلب کریں اور اقوام متحدہ میں انبیا علیہ السلام کی توہین کے خلاف موثرقانون سازی کی جائے، تاکہ عالمی گستاخوں کو سزا دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لعنتیوں کو سزائیں نہ دلوائی گئیں توگستاخ میگزین چارلی ہیبڈو جیسے واقعات آئندہ بھی ہوتے رہیں گے

آزادی اظہار رائے کا مطلب دنیا کی ایک تہائی آبادی کی دل آزاری قطعی طور پر نہیں۔ احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور گنبد خضریٰ کی تصاویر اٹھار کھی تھیں مظاہرین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخوں کے خلاف نعرے بازی کی اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اظہار کرتے ہوئے لبیک یارسول اﷲ، غلام ہیں غلام ہیں رسول ۖکے غلام ہیں، کے نعرے لگائے۔

News

News

News

News

News

News

News

News