لاہور (جیوڈیسک) فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحریک صراط مستقیم علما کونسل کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید اصغر علی شاہ نے کہا کہ مسلمان تہذیبوں اور مذہب کا ٹکراؤ نہیں چاہتے مگر توہین آمیز خاکوں پر بھی خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہود ونصاری ٰ کی اسلام کے خلاف سازش اب بے نقاب ہوچکی ہے۔