دعا ہے سندھ میں گرینڈ الائنس عوام کی دادرسی کیلئے بنا ہو۔ جی کیو ایم

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تشکیل پر تبصرہ کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ کرپشن ‘استحصال ‘ ظلم ‘ ناانصافی ‘ اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ قومی وسائل وسرکاری خزانے کی لوٹ مار ‘سرکاری و نجی اراضی و املاک پر قبضہ ‘ طبقاتی تضاد ‘ قتل و غارت ‘ دہشتگردی ‘ زنا بالجبر ‘ خواتین و بچوں کے ساتھ جنسی و معاشی زیادتی اور لاقانونیت پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

پاکستان کا کوئی بھی علاقہ ان مسائل و مصائب سے محفوظ نہیں ہے مگر سندھ اس حوالے سے دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے اس کی وجہ ایوان میں عوام دشمنوں کی اکثریت ہے‘ صوبائی سربراہ کی مدہوش فطرت ہے یا مردہ پرستی کی روایت بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عوام کیلئے زندگی عذاب بن چکی ہے۔

انہیں اس عذاب کے ذمہ داران سے نجات کی صورت دکھائی نہیں دے رہی ان حالات میں پیر پگاڑا کی قیادت میں سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس نااہلوں و عوام دشمنوں سے نجات کیلئے امید کی کرن ہے بشرطیکہ یہ الائنس وزراتوں اورمراعات یا اقتدار و سیاسی مفادات کے حصول کیلئے نہ ہو کیونکہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ آج تک کوئی سیاسی جماعت یا سیاسی اتحاد خالصتاً عوامی مفادات کیلئے تشکیل نہیں دیا گیا۔