جہلم (ڈاکٹر تصور مرزا پوران) نماز انسانیت کی معراج ہے۔ نماز ادا کریں آپ کا جسم اور دماغ زیادہ متحرک ہو گا۔ دنیا میں خوشیاں اور آخرت میں کامیابیاں آپ کا مقدر ہونگی۔ ڈاکٹر ملک محمد وحید ۔ پرنسپل نورانی گروپ آف میڈیکل سائنسز جہلم ۔ نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا آپ لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے جو انسانیت کے دکھوں کے مداوہ کرنے کے لئے آپ لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نماز اللہ پاک کا بہت بڑا تحفہ ہے نماز ادا کرنے والوں کو خوشیاں برکتیں اور نور عطا فرماتی ہے۔
فارماسسٹ ڈاکٹر ملک محمد وحید نے کہا اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے جو رب العذت نے ہمیں امتِ محمدیہ میں پیدا کیا ہے اور انسانوں بلخصوص بیمار انسانوں کی خدمت کے لئے ہمیں چنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ ڈاکٹر ملک محمد وحید نے مزید کہا ہمیں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کے لئے نماز وقت پر ادا کرنی چاہیے اور مریضوں کی دیکھ بحال خندہ پیشانی کے ساتھ کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا لاچار بے بس اور مجبور انسانوں کی عذت و احترام کے ساتھ خدمت کرنا تاکہ روزِ قیامت آپ کو پرشانی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا تعلیم کے معیار پر ماضی کی طرح کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگا اور معیار تعلیم کو بلند سے بلند کرنے کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریخ نہیں کیا جائے گا۔