سیقول 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 3 آیت نمبر 153 سے 163
Posted on April 27, 2018 By Majid Khan کالم
Quran
تحریر : شاہ بانو میر
اے لوگو!!! جو ایمان لائے ہو صبر اور نماز سے مدد لو
اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہےـ
اور
جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مردہ نہ کہو ٬
ایسے لوگ تو حقیقت میں زندہ ہیں ٬
مگر
تمہیں ان کی زندگی کا شعور نہیں ہوتا ٬
اور ہم ضرور تمہیں خوف و خطرہ فاقہ کشی جان و مال کے نقصانات
اور
آمدنیوں کے گھاٹے میں مبتلا کر کے تمہاری آزمائش کریں گے ـ
ان حالات میں جو لوگ صبر کریں اور جب کوئی مصیبت پڑے
تو کہیں کہ ہم اللہ ہی کے ہیں
اور اللہ ہی کی طرف ہمیں پلٹ کر جانا ہے ـ
انہیں خوشخبری دے دو
ان پر ان کے رب کی طرف سے بڑی عنایات ہوں گی ٬
اس کی رحمت ان پر سایہ کرے گی ٬
اور
ایسے ہی لوگ راست رد ہیں ٬
یقینا صفہ اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں
لہٰذا
جو شخص بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی گناہ کی بات نہیں ٬
کہ
وہ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان سعی کر لے ٬
اور
جو برضا و رغبت کوئی بھلائی کا کام کرے گا ٬
اللہ کو اس کا علم ہے ـ
اور
وہ اس کی قدر کرنے والا ہے ٬
جو لوگ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں ٬
دراں حالانکہ
ہم انہیں سب انسانوں کی رہنمائی کیلیے اپنی کتاب میں بیان کر چکے ہیں ٬
یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے ٬
اور
تمام لعنت کرنے والے بھی ان پے لعنت بھیجتے ہیں ٬
البتہ
جو اس روش سے باز آجائیں وہ اپنے طرزِعمل کی اصلاح کر لیں ٬
اور
جو کچھ چھپاتے تھے اسے بیان کرنے لگیں ٬
ان کو میں معاف کر دوں گا
اور
میں بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہوں ٬
جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ٬
اور
کفر کی حالت ہی میں جان دی ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے ٬
اس لعنت زدگی کی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے ٬
نہ
ان کی سزا میں تخفیف ہوگی ٬
اور
نہ انہیں پھر کوئی دوسری مہلت دی جائے گی ٬
تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے ٬
اس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی خدا نہیں ہے ٬
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com