سیقول سورةالبقرة مدنیہ رکوع 2 آیت نمبر 147 سے 152

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

ہر ایک کیلیۓ ایک رخ ہے جس کی طرف وہ مڑتا ہے ٬

پس تم بھلائیوں کی طرف سبقت کرو ٬

جہاں بھی تم ہو گے اللہ تمہیں پا لے گا ٬

اس کی قدرت سے کوئی چیز باہر نہیں ٬

تمہارا گزر جس مقام سے بھی ہو

وہیں سے اپنا رُخ (نماز کے وقت) مسجدِ حرام کی طرف پھیر دو ٬

کیونکہ

یہ تمہارے رب کا بالکل برحق فیصلہ ہے ـ

اور

اللہ تم لوگوں کے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ـ

اور

جہاں سے بھی تمہارا گزر ہو اپنا رخ مسجدِ حرام ہی کی طرف پھیرا کرو ٬

اور

جہاں بھی تم ہو اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو ٬

تا کہ

لوگوں کو تمہارے خلاف کوئی حُجت نہ ملے ٬

ہاں ان میں سے جو ظالم ہیں ان کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی ـ

تو ان سے تم نہ ڈرو

بلکہ مجھ سے ڈرو

اور

اس لئے کہ میں تم پر اپنی نعمت پوری کر دوں ٬

اور

اس توقع پر کہ میرے اس حکم کی پیروی سے تم اسی کی طرح فلاح کا راستہ پاؤ گے ٬

جس طرح ( تمہیں اس چیز سے فلاح نصیب ہوئی کہ )

ہم نے تمہارے درمیان خود تم میں سے ایک رسول بھیجا ٬

جو تمہیں ہماری آیات سناتا ہے ٬

تمہاری زندگیوں کو سنوارتا ہے ٬

تمہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے ٬

اور

تمہیں وہ باتیں سکھاتا ہے ٬

جو تم نہ جانتے تھے ٬

لہٰذا

تم مجھے یاد رکھو میں تمہیں یاد رکھوں گا ٬

اور

میرا شکر ادا کرو ٬

کفرانِ نعمت نہ کرو ٬

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر