سیقول پارہ 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع نمبر 1 آیت 142 سے 146

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

نادان لوگ ضرور کہیں گے

انہیں کیا ہوا کہ

پہلے یہ جس قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے اس سے یکایک پھر گئے؟

اے نبیﷺ

ان سے کہو مشرق اور مغرب سب اللہ کے ہیں ٬

اللہ جسے چاہتا ہے سیدھی راہ دکھادیتا ہے ٬

اور

اسی طرح ہم نے تم مسلمانوں کو ایک امتِ وسط بنایا ہے ـ

تا کہ

تم لوگوں کے دلوں پر گواہ ہو اور رسولﷺ تم پر گواہ ہو ـ

پہلے جس طرح تم رخ کرتے تھے اس کو تو ہم نے صرف یہ دیکھنے کیلئے قبلہ مقرر کیا تھا ـ

کہ

کون رسولﷺ کی پیروی کرتا ہے ٬

اور

کون الٹا پھِر جاتا ہے ٬

یہ معاملہ تھا تو بڑا سخت

مگر ان لوگوں کیلئے کچھ بھی سخت ثابت نہ ہوا ٬

جو

اللہ کی ہدایت پے فیضیاب تھے ٬

اللہ تمہارے اس ایمان کو ہر گز ضائع نہ کرے گا

یقین جانو کہ وہ لوگوں کے حق میں نہایت شفیق و رحیم ہے ـ

اے نبیﷺ

یہ تمہارے منہ کا بار بار آسمان کی طرف اٹھنا ہم دیکھ رہے ہیں ٬

لو

ہم اسی قبلے کی طرف تمہیں پھیر دیتے ہیں ٬

جسے

تم پسند کرتے ہو

مسجدِ حرام کی طرف رخ پھیر دو

اب جہاں کہیں تم ہو اُسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرو ٬

یہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی تھی خوب جانتے ہیں ٬

کہ

( تحویل قبلہ کا )

یہ حکم اُن کے رب ہی کی طرف سے ہے ـ

اور

برحق ہے

مگر

اس کے باوجود جو کچھ یہ کر رہے ہیں ٬

اللہ اس سے غافل نہیں ہے ٬

تم ان اہل کتاب کے پاس خواہ کوئی نشانی لے آؤ ٬

ممکن نہیں

کہ

یہ تمہارے قبلے کی پیروی کرنے لگیں ٬

اور

نہ تمہارے لئے یہ ممکن ہے ٬

کہ

ان کے قبلے کی پیروی کرو ٬

اور

ان میں سے کوئی گروہ بھی دوسرے کے قبلے کی پیروی کیلیۓ تیار نہیں ہے ـ

اور

اگر تم نے اس علم کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے ٬

ان کی خواہشات کی پیروی کی

تو یقینا تمہارا شمار ظالموں میں ہوگا ٬

جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے

وہ اس مقام(جسے قبلہ بنایا گیا ہے) ایسا پہچانتے ہیں ٬

جیسا

اپنی اولاد کو پہچانتے ہیں ٬

مگر

ان میں سے ایک گروہ جانتے بوجھتے حق کو چھپا رہا ہے ٬

یہ قطعی ایک امرِ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے ٬

لہٰذا اس کے متعلق تم ہرگز کسی شک میں نہ پڑو ـ

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر