فیصل آباد : صبح وشام حفاظتی دعائیں اور درود و سلام پڑھنے سے بندہ اللہ کی رحمت اوراس کی پناہ میں آجاتاہے ،یہ وہ دعائیں ہیں جو اللہ ورسول کی بارگاہ اقد س سے منظورومقبول ہیں اورتمام اہل سلسلہ وعقیدت مندوںکوبھی ان دعائوںکی اجازت دی گئی ہے تاکہ آپ لوگ بذات خود اورآپ کے اہل خانہ ،آپ کے جان ومال،اولاد ،رزق ،کاروبارمکمل طور پر اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہیں۔
ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوا،مرشد اکمل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ قدرتی آفات، زلزلے، لاعلاج امراض، آتشزدگی اور حادثاتی اموات سے بچنے کیلئے درود و سلام اور حفاظتی دعائیں پڑھ کر گھروں سے نکلیں، نماز پنجگانہ کی پابندی رکھیں ،رزق حرام اورجھوٹ سے بچیں اوراپنے گھر والوں کو بھی اس کی تلقین کریں ۔ہم نے ”خزانے”کے نام سے ایک نایاب کتابچہ جوان حفاظتی دعائوں پر مشتمل ہے وہ مخلوق خداکی بھلائی اور بہتری کیلئے شائع کروا دیا ہے۔
ان دعائوں کو پڑھ کر بے شمار لوگ حادثاتی و لاعلاج امراض سے بچ رہے ہیں ،آفات وبلیات سے محفوظ ہورہے ہیں، زلزلوں اور آتشزدگی کے واقعات سے بچ رہے ہیں۔ موجود دور چونکہ عذاب الہٰی کا دور ہے، اس لئے قدرتی آفات، زلزلوں اور حادثاتی اموات کا نزول تیزی سے ہو رہا ہے۔
آپ خود بھی یہ حفاظتی دعائیں پڑھیں اوراپنے گھروالوںکوبھی پڑھنے کی تلقین کریں تاکہ عذاب الہٰی سے بچ کررحمت الہٰی میں آسکیں۔یہ حفاظتی دعائیں انٹرنیٹ پر www.lasanisarkar.orgویب سائٹ پربھی دستیاب ہیںتاکہ مخلوق خدا ان پر عمل پیرا ہو کر پریشانیوں ، دکھوں، تکلیفوں اور عذابوں سے بچ کر ترقی،خوشحالی اور پرامن زندگی گزارنے کے قابل بن سکے۔