لاہور (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پری مون سون کا حالیہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ختم ہونے کا امکان ہے تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں باران رحمت ہو سکتی ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ، سات ڈگری کم ہو جائے گا۔
بدھ سے ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں آیندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔دو روز پہلے ہونے والی بارش اور گرمی کی شدت میں کمی کے بعد لاہور کے باسی ٹھنڈی ہوا کھا رہے ہیں۔لاہور میں اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔