اسلا آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ آج ختم ہو جائے گا، جس کے بعد اکثر علاقوں میں گرمی بڑھے گی۔ آج ملک کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں بار ش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، حیدر آباد، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان ڈویژن میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 41 ملی میٹر ، مری میں 23 ، سیالکوٹ 18 ، بہاولپور 12 اور پارا چنار میں 05 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ دادو اور جیکب آباد میں 42 اور لسبیلہ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔