تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام سینکڑوں فرزندانِ اسلام اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں
Posted on August 3, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : تبلیغ دین کی عالمی تنظیم تبلیغ اسلامی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد عیدگاہ جی ٹی روڈ گجرات میں سینکڑوں فرزندانِ اسلام اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ 25 رمضان المبارک بمطابق 4 اگست 2013ء بروز اتوار درس قرآن کی تین نشستیں ہوں گی۔
بعداز نماز ظہر مقصدِ اعتکاف بعد نماز عصر شوقِ عبادات اور بعد نماز تراویح پناہ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر درس قرآن ہونگے۔ درس قرآن کے لیے امیر تبلیغ اسلامی شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا محمد ابراہیم عاجز قادری رزاقی مدظلہ العالی لاہور سے خصوصی طور پر گجرات آئیں گے۔