کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام “ورلڈ کڈنی ڈے”کے موقع پر گردوں کے امراض سے متعلق شعور کی آگاہی کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف نیفرو لوجی لیاقت نیشنل ہسپتال کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین طب نے گردوں کے امراض کے پھیلائو اس کی روک تھام اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ امراض سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے گردوں کے امراض سے انسانی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر سے عوام میں آگاہی پیدا کرکے انسانی اموات کو روکا جاسکتا ہے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج امراض سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے جہاں اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے میں کوشاں ہے۔
وہیں امراض سے آگاہی پیدا کرکے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے سیمینار اور آگاہی تقریبات کا انعقاد کرتی رہتی ہے جو انسانی خدمت اور عبادت کا درجہ رکھتی ہے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین طب نے کہاکہ گردہ انسانی جسم میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے یہ جسم سے فاضل اور ناکارہ مواد پیشاب کے خارج کرتا اور جسم کا کیمیائی توازن قائم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے انسانی جسم میں گردہ وہ واحد اعضاء ہے جو بلند فشار خون کنٹرول کرنے ،ہڈیاں صحت مند رکھنے اور خون کے سرخ ذرات کی تخلیق میں بھی کارآمد ثابت ہوتا ہے پاکستان میں گردے اچانک ناکارہ ہونے کی وجہ مائع جات یا خون کی شدید کمی واقع ہونے کی صورت میں گردے کے افعال متاثر ہوتے ہیں ہر مرض کی طرح گردوں کے امراض کی تشخیص اگر ابتدائی مراحل میں ہوجائے تو احتیاطی تدابیر اور اس کے علاج سے امراض کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے ماہرین طب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گردوں کو صحت مند رکھنے کے لئے دن بھر میں کم ازکم آٹھ گلاس پانی پئیں روزانہ پیدل چلنے کو ترجیح دیں ورزش کی عادت ڈالیں بلڈ پریشر ،خون میں شکر کی مقدار کو حد سے تجاوز نہ کرنے دیں ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر ادویات خصوصاً درد کشاء ادویات کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے ۔امراض سے انسانی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے اپنا جسمانی چیک اپ لازمی کرایا جائے۔