اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں حفاظتی تدابیر کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، 24 گھنٹے میں 31 اموات ہوئیں۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 5 ہزار 599 اموات ہو چکیں، ایک ہزار پانچ سو ستاسی نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 555 ہو گئی۔ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے ایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 2 لاکھ 5 ہزار 929 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 89 ہزار 665، سندھ میں ایک لاکھ 11 ہزار 238، خیبرپختونخوا 31 ہزار 669، بلوچستان میں 11 ہزار 405، اسلام آباد 14 ہزار 504، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 796 کیسز سامنے آئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 840 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں 23 ہزار 11 جبکہ ملک بھرمیں 16 لاکھ 99 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔