اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاہدہ نئی بھارتی حکومت سے ہوگا، پاکستان بھارت میں انتخاب کے دوران کوئی بھی 2 طرفہ اہم فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت میں انتخابی عمل شروع ہوچکا ہے، اس وقت بھارت سے نیا معاہدہ مناسب نہیں، بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا معاہدہ نئی بھارتی حکومت سے ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس مخصوص وجہ سے نہیں وزراء کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا، کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نوازشریف کے دورہٴ نیدرلینڈ سے واپسی کے بعد ہوگا۔