حمل گرانے کی وجہ سے خاتون موت کی وادی میں پہنچ گئی پولیس کانعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا
Posted on August 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل ( نامہ نگار ) حمل گرانے کی وجہ سے خاتون موت کی وادی میں پہنچ گئی پولیس کانعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کاروائی جاری ذرائع کے مطابق شبنم بی بی ذوجہ مظہر حسین شاہ سکنہ 716 گ ب قوم سید جو کہ چار ماہ کی حاملہ تھی خاوند نے دائی سے مل کر اپنی ہی بیوی کا مبینہ طور پر چار ماہ کا حمل ضائع کر دیا۔
جس کی وجہ سے شبنم بی بی دوران ابارشن موقع پر دوم توڑ گئی مقامی پولیس نے ورثاء کی درخواست پر شبنم بی بی کی نعش کو سول ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا پولیس نے مبینہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کاروائی شروع کر دی۔