نئی دلی(جیوڈیسک)نئے دور کی لڑکیوں کا فیشن دیکھنا ہوتو نئی دلی کا رخ کیجئے جہاں فیشن شو میں پریٹی زنٹا کی گلیمرس اسٹائل میں کیٹ واک نے چار چاند لگادیئے۔ نیا دور ہے تو فیشن بھی نیا ہونا چاہیئے کچھ گلیمرس کچھ اسٹائلش۔ ایسا کلیکشن چاہیئے جسے دیکھ کر سب ہی منہ سے بے ساختہ دادنکلے۔
نئی دلی میں ہونے والا فیشن شو نوجوان لڑکیوں کی انہی ڈیمانڈز کو دیکھ کر منعقد کیاگیا۔جس میں پیش ہونے والے ڈیزائنز نے میلہ ہی لوٹ لیا۔۔اس فیشن شو میں ستاروں بھری شارٹ شرٹس بھی دلکش لگیں۔۔ساتھ ساتھ خوبصورت تیز رنگوں کیساتھ کھلتے رنگوں کے امتزاج نے نظروں کو چکاچوند کردیا۔
فیشن میں بالی ووڈ ایکٹرس پریٹی زنٹا کی ریمپ واک نے چار چاند لگادیئے۔گلیمرس اسٹائل میں واک کو شائقین نے خوب سراہا۔۔اس فیشن شو کے دوسرے سیشن میں ہلکے رنگوں سے سجے دیدہ زیب کلیکشن سے سماں چکا چوند ہوگیا۔۔دلکش پیرہن اور حسین رنگوں سے سجے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے واک کی تو خوب داد پائی۔