ملتان (جیوڈیسک) این اے 149 کے آزاد امیدوار جاوید ہاشمی نے کہا ابتدائی نتائج سنے ہیں اور یہ میرے حق میں نہیں آ رہے لیکن جو بھی جیتا اسے مبارکباد دوں گا اور آج کے نتائج کوقبول کرتا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کنٹینرز کے زریعے حکومتیں نہیں بدلی جاتی عمران خان، طاہر القادری سمجھ لیں تبدیلی صرف بیلٹ کے زریعے ہی آئے گی کیونکہ آج تمام قوتیں بیلٹ کے زریعے لڑنے کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔ جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا چین اپنے علاج کیلئے جاؤں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کی براہ راست مدد کا خواہاں نہیں تھا لیکن پھر بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے دن رات مجھے سپورٹ کیا اور میرے حلقے کی عوام نے کہا ہم آپ کو منتخب کرا کر بھیجیں گے۔
عامر ڈوگر کہتے ہیں جنوبی پنجاب کی سیاست میں تبدیلی آ رہی ہے۔