مکمل طور پر تیاری کے بعد ٹی وی پر کام کرونگی، کاجول

Kajol

Kajol

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ مکمل طور پر تیاری کے بعد وہ ٹی وی پر کام کرینگی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ان کے بارے میں میڈیا میں یہ افواہیں عام ہیں کہ ٹی وی سیریز ’’ فور بری ڈیلسن ۔۔دی کلنگ‘‘ میں کردار نبھا رہی ہیں اداکارہ نے کہا کہ فی الحال تو انھوں نے اس پیشکش کے لیے ہاں نہیں کہا لیکن وہ تب ہی ہاں کرینگی جب وہ یہ سمجھیں گی کہ وہ ٹی وی میں کام کے لیے بالکل تیار ہیں اور کردار کی ڈیمانڈ کر پورا کر لیں گی۔ وہ صرف افواہوں کی وجہ سے ٹی وی کے لیے کام کی حامی نہیں بھریں گی۔

دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اپنے دوست کرن جوہر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں میں اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کر رہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی پورا وقت دے رہی ہوں۔ ایک اور انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ اگرچہ وہ شادی شدہ ہیں اور اپنے فیصلوں میں خودمتخار بھی ہیں۔

اس کے باوجود وہ والدہ کی صلاح و مشورہ اور مرضی کے خلاف فیصلے نہیں کر سکتی۔ ان کی والدہ ان کے لیے اہمیت رکھتی ہیں جب تک وہ کسی معاملے میں رضامندی نہ دے دیں وہ اس کام کو کرنے کے بارے میں سوچ نہیں سکتی۔