نیو یارک (جیوڈیسک) امریکہ میں ہونے والی فارمولا ون گراں پری ریس کے سنسنی خیز مقابلوں میں برطانیہ کے اسٹار ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے کامیابی حاصل کر کے تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
امریکا میں ہوئے فارمولا ون گراں پری ریس کے دلچسپ مقابلے ہوئے جس میں دنیا بھر سے شامل ماہر ڈرائیورز نے ایونٹ میں کامیابی کیلئے خوب جان لگائی ۔
ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں کچھ شرکا حادثے کا شکار بھی ہو گئے۔ برطانیہ کے عالمی چیمپئن لیوس ہیملٹن نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ تیسرے مرتبہ ورلڈ چیمپئن بھی بن گئے۔ جرمنی کے نکو روس برگ ریس میں دوسرے جبکہ ان کے ہم وطن سبسٹائن ویٹل تیسری پوزیشن کے حق دار رہے۔