فیصل آباد : موجودہ وقت کو مادیت پرستی کا دور کہا جائے تو بے جانہ ہو گا، بچے سے لیکر بڑے تک لوگوں کی اکثریت جائز ناجائز طریقے سے دولت کمانے کی تگ ودو میں دن رات ایک کئے ہوئے ہے، لیکن دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی جن کے دلوں میں خوف خداکوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے اور یہ لوگ اپنی خون پسینے کی کمائی اللہ کی مخلوق کے دکھوں کو دور کرنے میں لگارہے ہیں او ریقینا ایسے لوگ ہی دنیا و آخرت میں کامیاب لوگ ہیں۔
تاریخ اورانسانیت بھی ایسے ہی لوگوں پررشک کرتی ہے ،مذاہب ومسالک سے بالاترہوکرخدمت خلق کادرس صدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات سے مل رہاہے ،ان خیالات کااظہارلاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے کوارڈینیٹرفارانڈیاانجینئر محمد عمران نقشبندی نے حیدر آباد کے نیلوفرہسپتال کے مریضوںمیں ہفتہ وارفری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ مخلوق خداکی خدمت کاجذبہ صدیقی لاثانی سرکارکی نگاہ کرم کانتیجہ ہے ورنہ اس مادیت پرستی کے دورمیں ہم بھی شیطانیت کے راستے پرچل کرگمراہ بھی ہوچکے ہوتے اوراللہ کی مخلوق کے دکھوںکوبڑھانے کا سبب بھی بنتے ،اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پاک ۖ کے صدقے سے ہم پر خاص الخاص کرم فرمایا کہ ہمیں اس دورمیں اپنے سب سے بڑے محبوب اورحبیب درویش ،مرشد اکمل اورسفیر امن صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت عطا فرمائی۔
اس نسبت پاک کے صدقے ہمارے گھروںمیں بھی اللہ ورسولۖ کی رحمتیں اوربرکتیں آرہی ہیں۔ہسپتال کے لوگوںنے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہاکہ اجمیر شریف ،سرہند شریف ،بریلی شریف ،کلیر شریف کی طرف پاکستان خوش نصیب خطہ ہے جہاں سیدنا داتاگنج بخش ،سیدنا بابافرید الدین گنج شکر،سلطان باہو ،سخی لعل شہباز قلندر ،ملتان شریف اوردورحاضرمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی ہستیاں جلوہ افروز ہیں جو اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں محبوبیت رکھنے کے ساتھ ساتھ انسانیت کادرددورکرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ہمیں یہ فیض پاکستان سے صدیقی لاثانی سرکارکے ذریعے پہنچ رہاہے جن کی نگاہ گوہر باراورروحانی فیوض وبرکات حاصل کرنیوالے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک بالشمول بھارت میں بھی اللہ کی مخلوق کے دکھوں کامداواکیا جارہاہے ۔اللہ تعالیٰ اپنی ایسی محبوب ہستیوں کاسایہ ہم پرہمیشہ قائم ودائم رکھے۔آمین