اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں یوم پاکستان آج قومی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب جاری ہے۔
صوبہ سندھ کیگورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی جبکہ مزار اقبال پر گارڈ زکی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوئی۔ اسلام آباد کے ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب جاری ہے۔
تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں فوجیوں اور سول افراد کو اعزازات بھی دیئے جارہے ہیں۔ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بھی یہیں ہوگی۔
یوم پاکستان پر صوبہ سندھ کے گورنرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، لاہور میں مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
اس سے قبل دن کا آغاز نماز فجر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لییخصوصی دعاوں سے ہوا۔وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 – 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔