واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ملک کے صدر بنے تو اسرائیل میں قائم امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار ’’ایپک‘‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اسرائیل کیخلاف دہشت گرد کارروائیاں بند کرنا ہوں گی۔
یہودی لابی کے نام اپنے پیغام میں ہلیری کلنٹن کا کہنا تھاکہ اسرائیلی ریاست کے لیے وہ اوباما سے بڑھ کر اقدامات کریں گی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی متعدد بار مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے چکے ہیں۔