لاہور (جیوڈیسک) لاہور صدارتی انتحابات رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدراتی انتحابات کے لیے مشرف دور میں آرٹیکل 63 پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔
جس کے باعث کوئی بھی پاگل شخص الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے اور ویسے بھی آرٹیکل 63 کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ تک آرٹیکل63 کے کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا صدارتی انتحابات پر عمل درآمد روکا جائے۔