لاہور(جیوڈیسک) بلاول ہاوس لاہور میں صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی اور سوئس حکام کے فیصلے اور اس کے سیاسی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر زرداری سے ملاقات میں فارق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کی جانب سے کیسز نہ کھولنے کے فیصلے سے حکومت پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ سوئس حکام کے مطابق کیسز کھولنے کا وقت ختم ہو چکا تھا اور قانونی پیچیدگیاں بھی کیس کھولنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔