دبئی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک دی۔
انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بھی پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عہدہ ملنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے منگل کو پاک آرمی کے 16 ویں چیف کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی نئے آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلز پارٹی اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی حمایت جاری رہی گی۔