اسلام آباد(جیوڈیسک)فلسطین کے صدر محمود عباس نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس سے قبل ایوان صدر پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مہمان فلسطینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری فلسطینی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس اپنے گیارہ رکنی وفد کے ہمراہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین کو نان ممبر آبزوراسٹیٹ کا درجہ ملنے کے بعد فلسطینی صدر کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے۔