صدر مملکت نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دیدی

Mumnoon Hussain

Mumnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے بجلی چوری کے خلاف آرڈیننس کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق آرڈی یننس میں بجلی چوری پر سزا اور جرمانے کاتعین کیا گیا ہے۔

اس طرح ملک میں پہلی بار بجلی چوری پر سزا کا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے نفاذ سے بجلی چوری پر 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوسکے گا، جبکہ 2 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو گی۔