صدر مملکت آصف زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے آٹھ اور بلوچستان کے تین ایڈیشنل ججزکی تقرری کی منظوری دے دی۔ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے صدر کو ارسال کی گئی سمر ی میں شوکت علی میمن، اشرف جہاں، شاہ نواز طارق کو ایڈیشنل ججز میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
عبدالمالک گادی، نذراکبر، محمد جنید غفار، ظفر احمد راجپوت، حسن فیروز بھی سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی فہرست میں شامل ہیں۔ صدر زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ شکیل احمد، محمد اعجاز سواتی، کامران ملک خیل کے نام ایڈیشنل ججزمین شامل ہیں۔