صدر آصف زرداری آج ایوان صدر میں الوداعی عشائیہ دیں گے جس میں وزیراعظم نوازشریف بھی شرکت کریں گے۔ بطور صدر مملکت غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں آصف علی زرداری کا یہ آخری عشائیہ ہو گا۔
وزیراعظم نواز شریف کو بھی شرکت کی دعوت بھجوائی گئی تھی جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ عشائیہ کے موقع پر صدر اور وزیراعظم کی ون ٹو ون ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں ملک کی سیکورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔