اسلام آباد (جیوڈیسک) عسکری ادارہ امراض قلب کے ڈاکٹروں کی طرف سے پرویز مشرف کوفوری طور پر انجیوگرافی کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تاہم سابق صدر پاکستان کے کسی اسپتال سے انجیوگرافی کرانے کے بجائے بیرون ملک علاج کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس وقت اے ایف آئی سی ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد میں انجیوگرافی کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جبکہ ان ٹیسٹوں کا زرلٹ بھی 100 فیصد ٹھیک آتا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ عسکری ادارہ امراض قلب کے کسی ڈاکٹر نے سابق صدر یہ نہیں کہا کہ اسپتال میں انجیوگرافی کی مطلوبہ سہولتیں ناکافی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت وفاق کے تمام بڑے اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو انجیوگرافی کے سلسلے میں اے ایف آئی سی ہی ریفرکیا جاتا ہے جہاں پیچیدہ نوعیت کے ٹیسٹ تسلی بخش طریقے سے کیے جاتے ہیں۔