صدرتنظیم الاعوان پاکستان وممبرقومی اسمبلی ملک شاکربشیراعوان کا بیان

ملکہ(عمر فاروق اعوا ن سے)صدرتنظیم الاعوان پاکستان وممبرقومی اسمبلی ملک شاکربشیراعوان نے کہاہے کہ اعوان قوم کااتحادپاکستان کے استحکام اوربقاکی ضمانت ہے چاروں صوبوں اور آزا کشم میں بسنے والے کروڑوںاعوان محب وطن اورملکی سلامتی کی خاطرجان دینے سے گریزنہیں کریں گے ہمارے بزرگوںنے قوم کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاکرنے کیلئے اپنی زندگیاںوقف کیں ہم ان کے نقش قدم پرچلتے ہوئے برادری کیلئے فلاحی تنظیم کی بنیادرکھنے کاعزم کرتے ہیںاس کیلئے پورے ملک میںتنظیم سازی کاآغازکیاجائے گانوجوان اعوان ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہیںان کی تعلیم وتربیت کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیںگے جبکہ حکومت میںبرادری کیلئے کوٹہ سسٹم حاصل کرنے کیلئے جدوجہدبھی تنظیم الاعوان کے منشورکاحصہ ہے الحاج ملک کرم بخش اعوان،ملک محمدبشیراعوان اورالحاج ملک اللہ یاراعوان کی قوم کیلئے جدوجہدکوکبھی فراموش نہیںکیاجائے گا

ان خیالات کااظہارانہوںنے تنظیم الاعوان پاکستان کی آل پاکستان کانفرنس وتعزیتی ریفرنس برائے بابائے اعوان ملک اللہ یاراعوان مرحوم کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں چاروں صوبوںاورآزادکشمیرسے اعوان وفودکے ہزاروںافرادنے شرکت کی اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میںمنعقدہ کنونشن کے دیگرمقررین میںچیئرمین ملک صفدرعلی اعوان،ملک ایوب اعوان،ملک حاکمین خان اعوان،ملک امیرداداعوان،ملک شاہداعوان،ملک صابراعوان،محمدعزیزخان ایم این اے،انجم عقیل خان،طاہراعوان،یاسرملک،ملک مشتاق جوش، امجد اعوان،ڈاکٹرنثاراعوان،علی اصغراعوان،ملک شاہین اعوان،ملک زین العابدین،حاجی اکبراعوان،ملک غلام مصطفی،ملک عمرحیات اعوان،ملک ربنواز،عمربخش اعوان ،نویدظفر اعوان،ندیم عباس اعوان،رفیق اعوان،خالداعوان،پروفیسردل محمدساجد،مظہرعلوی شامل تھے جبکہ سردارممتازخان ٹمن ایم این اے،سابق صوبائی وزیرملک محمداسلم سیتھی،سابق ڈی سی ملک شیرمحمد اعوان لاوہ،ملک جاویداقبال اعوان ایم این اے،ملک مظہراعوان، کرنل ریٹائرڈفتح خان اعوان،حاجی محمدافضل اعوان،برگیڈیئرریٹائرڈمحمدین ملک، کرنل ریٹائرڈملک اسلم خان پدھراڑ،سردارعبدالرزاق اعوان ،ملک صدیق اعوان ، ملک غلا م مصطفی اعوا ن ملکہ کھا ریاں،عمر فاروق اعوا ن ملکہ، حسن ضیا ء اعوا ن ملکہ ، علی المر تضٰی اعوا ن ملکہ، کے علاوہ وفاقی وصوبائی افسران نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

مرکزی چیئرمین ملک صفدرعلی اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرپاکستان کے اعوان مضبوط ہونگے توپاکستان مضبوط اورتواناہوگااوراسلام بھی سربلندہوگاکیونکہ اعوان ہرفیلڈمیںنمایاںاورممتازحیثیت رکھتے ہیںاعوانوںکی تاریخ بہادری،وفاداری اورجرأت سے بھری پڑی ہے اس قوم نے جنگ و امن ہرموقع پراگلی صفوں میں شامل ہوکردفاعِ وطن کیلئے بنیادی کرداراداکیاہے صفدراعوان نے قراردادپیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وطن عزیزکے سب سے بڑے قبیلہ اعوان کے سردارملک شاکربشیراعوان قومی اسمبلی میںکروڑوں اعوانوںکانمائندہ ہیںحکومت کوچاہئے کہ ملکی حوالے سے اہم اور نازک ایشوزپرانہیںبھی مشاورت میں شامل کیاجائے جس پرملک بھرسے آئے ہوئے ہزاروںاعوانوں نے ہاتھ اٹھاکراسکی مکمل تائیدکی ملک حاکمین خان نے کہاکہ اعوان قبیلے کاہرفردوفااوردلیری کا منہ بولتاثبوت ہے اس سے استفادہ کرناحکومت کافرض ہے ہمیںاپنے درمیان موجودحسدکاخاتمہ کرناہوگاتبھی ہم مضبوط ہونگے ملک ایوب اعوان نے کہاکہ تنظیم الاعوان کواعوان قوم کی فلاح وبہبود کیلئے فلاحی اداروں کا فوری قیام عمل میںلاناہوگااس کیلئے فنڈقائم کرکے باقاعدہ کمیٹی بنائی جائے محمدعزیرخان ایم این اے نے کہاکہ میرے نانانواب آف کالاباغ ملک امیرمحمد خان اعوانوں کاسرمایہ فخرہیںجنکانام دنیابھرمیںایک اچھے منتظم کے طورپرآج بھی لیاجاتاہے ہمیںان بزرگوںکی چھوڑی ہوئی روایات پرچلتے ہوئے

مثبت کرداراداکرناہوگا ملک ربنواز اعوان نے کہاکہ ہمیں بزرگوںکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے کندھے سے کندھااورقدم سے قدم ملاکرچلناہوگاغلام مصطفی ملک نے کہاکہ ملک کرم بخش اعوان،ملک بشیراعوان اور ملک اللہ یاراعوان کی قوم کیلئے خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان بزرگوںکے مشن کوآگے لیکرچلناہمارافرضِ اولین ہے جس کیلئے تعلیم اورسپورٹس فنڈکافوری قیام عمل میںلایاجائے شاہداعوان نے کہاکہ جب تک ضلع اورتحصیل سطح پرباقاعدہ تنظیم سازی کاعمل شروع نہیںکیاجاتاتنظیم آگے نہیں بڑھے گی ہم کب تک اپنے بزرگوںکی کمائی کھاتے رہیںگے ہمیںخودبھی کوئی ایساکارنامہ سرانجام دیناہوگاجس کے بل بوتے پرآئندہ نسلیںہمیںیادرکھیںملک عمرحیات اعوان نے کہاکہ اعوان قوم کی خدمت کیلئے صاحب حیثیت اعوانوںکوآگے آناچاہئے سندھ میںاعوان قوم کے35لاکھ ا افرادمرکزکی طرف نگاہیںلگائے ہوئے ہیںملک زین العابدین نے کہاکہ ملک کرم بخش اعوان کالگایاہواپوداآج تناوردرخت بن چکاہے

ہمیںاسکی آبیاری میںاپنابھرپورکرداراداکرناہوگاآج ہمیںاتحادواخوت کی اشدضرورت ہے اوراپنے دلوںمیںایک دوسرے کیلئے حقیقی دردپیداکرناہوگایاسرملک نے کہاکہ جوقومیںاپنے بزرگوںکی خدمات کویادرکھتی ہیںکامیابیاںاورکامرانیاںانہی کامقدرٹھہرتی ہیںاسلام آباد میںملک اللہ یاراعوان مرحوم کی بیٹھک اعوانوںکابیس کیمپ سمجھاجاتا تھااعوان قوم کوئی کباڑکاسامان نہیںاسکی سرداری کی پگ اسی کے سرپرسجتی ہے جوکردارکاغازی ہوملک علی اصغر اعوان نے کہاکہ بزرگوںکے دئیے گئے سبق کوہمیںہمیشہ یادرکھناہوگا طاہرمحموداعوان نے کہاکہ ہمارے بزرگ محسنوںنے نہایت مشکل حالات میںتنظیم کی بنیادرکھی اوراعوان قوم کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاکیاہمیںاس کیلئے جان ومال کے علاوہ خون بھی دیناپڑے تودریغ نہیںکرناچاہئے۔
……………………….
……………………………

مرکزی چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان ملک صفدرعلی اعوان نے اپنے خطاب میںقراردادپیش کرتے ہوئے
ملکہ(عمر فاروق اعوا ن ) مرکزی چیئرمین تنظیم الاعوان پاکستان ملک صفدرعلی اعوان نے اپنے خطاب میںقراردادپیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وطن عزیزکے سب سے بڑے قبیلہ اعوان کے سردارملک شاکربشیراعوان قومی اسمبلی میںکروڑوں اعوانوںکی نمائندگی کرتے ہیںانکاحلقہ انتخاب ناصرف پاکستان کے چاروںصوبے،آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بسنے والے اعوان ہیںبلکہ بیرون ملک مقیم ہزاروںاعوان بھی اسکاحصہ ہیںپاکستان کے کروڑوںاعوانوںکانمائندہ یہ اجتماع حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کرتاہے کہ ملکی حوالے سے اہم اور نازک ایشوزپرجہاںدیگرجماعتوںاوررہنمائوںکوشامل کیاجاتاہے وہاںاعوان قوم کے سربراہ ملک شاکربشیراعوان کوبھی مشاورت میں شامل کیاجائے اس قرارداد پرملک بھرسے آئے ہوئے ہزاروںاعوانوں نے ہاتھ اٹھاکرصفدراعوان کی مکمل تائیدکی۔
……………………………

…………………………………
اسلام آبادمیںمنعقدہ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی آل پاکستان کنونشن میںخراب موسم
ملکہ(عمر فاروق اعوا ن )اسلام آبادمیںمنعقدہ تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی آل پاکستان کنونشن میںخراب موسم اورشدیدبارش کے باوجودملک کے طول وعرض سے اعوان مندوبین ہزاروںکی تعداد میںجوق درجوق شریک ہوئے شرکاء میںراولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،لالہ موسیٰ،کھاریاں،ملکہ ،گجرات،فیصل آباد،سیالکوٹ،چکوال،تلہ گنگ،اٹک،خوشاب،سرگودھا،جنڈ،پنڈی گھیب،فتح جنگ،حضرو،ٹیکسلا،حسن ابدال،واہ کینٹ،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،بٹ گرام،مردان،پشاور،صوابی،بنوں،کوہاٹ،لکی مروت،میانوالی،مظفرآباد،سندھ اور آزاد کشمیرکے دوردراز مقامات سے اعوانوںکے وفودشامل تھے۔