صدر بار کروڑ کی چیف جسٹس پنجاب اور سیکٹری زراعت سے الگ الگ ملاقات

Layyah News

Layyah News

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگا) صدر بار کروڑ کی چیف جسٹس پنجاب اور سیکٹری زراعت سے الگ الگ ملاقات۔ سیکٹری زراعت شہر یار سلطان سے ملاقات میں MNA صاحبزادہ فیض الحسن بھی موجود تھے ،اس موقع پر صدر بار سردار ذوالفقار علی خان نے کروڑ میں وکلاء کالونی بنانے کے لئے محکمہ زراعت کی جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

جس پر سیکٹری زراعت نے یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کالونی کا پراسس مکمل کریں اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی علاوہ ازیںصدر بار کروڑ لعل عیسن سردار ذوالفقار علی خان جنرل سیکٹری منیر ناوڑہ سینئیر وکیل سردار اقبال خان شہانی ،اشتیاق ورق اور آصف خان شہانی نے چیف جسٹس پنجاب مسٹر جسٹس اعجاز الحسن سے ملاقات میں وکلاء کالانی کے لئے NOC کا مطالبہ کیا۔

جس پر چیف جسٹس پنجاب ہائی کورٹ نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ NOC جاری کر دیا جائے گااس موقع پر کروڑ بار کے حوالے سے مزید مسائل پر گفتگو ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) لیہ کی ترقی میراخواب ہے BZU کیمپس PSR لیب آڈوٹیورم دریائے سندھ پر 17 کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ پیرا میڈیکل ،پیرا وٹرنری سکول آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔انشااللہ لیہ میں 20 کنال پر بڑا لیبریری کیپلکس بنایا جا رہا ہے جبکہ لیہ میاں نوالی ،جھنگ، بھکر کے تھل کے علاقوں کے لئے ریسرچ سنٹر بھی بنواؤں گا لیہ کے صحافیوں اور شہریوں کا یہاں کی ترقی میں بڑا عمل دخل ہے، حکومت پنجاب شہر یو ں کو جدید سما جی سہولیات کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی لا گت سے صحت، تعلیم ، زراعت ، فارم ٹو مارکیٹ روڈ نیٹ ورک کی تو سیع ، جد ید ڈیجیٹل لا ئبریری کی تعمیر ، نشیبی علا قوں میں سٹرکوں کا قیام ، نشیبی علا قوں میں سیلا ب سے محفوظ بنا نے کے لئے نا لہ کریک پر ریگو لیٹری تعمیر کر نے ، لیہ ، تو نسہ کی پل کی تعمیر ، پی سی آر لیب اور ضلع لیہ کو ڈویژن کا درجہ دلا نے ایسے اقدامات شامل ہیں پر کا م کیا جا رہا ہے تک کی تکمیل سے ضلع لیہ پنجا ب کے نقشے میں ایک نئے مقام کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گا یہ با ت صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے ڈسٹرکٹ پر یس کلب لیہ میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگا نے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ مہر ارشد حفیظ سمرا ، ضلعی صدر انجمن صحا فیان محمد یعقوب مرزا ، جنرل سیکرٹری شیخ خلیل احمد ، سینئر صحافی عبد الحکیم شوق ، نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع لیہ کے صحا فیوں نے ضلع لیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیشہ مثبت وتعمیر ی تجا ویز میڈیا کے ذریعے اجا گر کی ہیں انہو ںنے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے ترقیاتی منصوبے کو مکمل کر نے اور صحافی کالو نی کے قیا م کے لئے صوبا ئی پا رلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ کی تو جہ مبذول کروائی ، تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا کہ ضلع لیہ کو ترقیاتی یا فتہ ضلعوں کے برابر لا نے کے لئے انہو ں نے ہمیشہ صوبا ئی حکو مت سے لا نگ ٹرم و شارٹ ٹرم میگا پراجیکٹ منظور کر ائے ہیں جن کی تکمیل سے ضلع لیہ کے شہر یو ں کو صحت و تعلیم کے میدان میں سہو لیا ت میسر آ رہی ہیں انہو ںنے مزید کہا کہ ضلع لیہ کے شہر یو ں کو جد ید ٹیکنا لو جی سے آراستہ 20کنا ل رقبے پر 15کر وڑ روپے کی لا گت سے لا ئبریر ی کیمپلکس تعمیر کی جا رہی ہے اور آئندہ سالا نہ بجٹ میں لیہ ، تو نسہ پل کی تعمیر ، نا لہ کر یک پر ریگو لیٹری کی تعمیر ، رولر روڈ نیٹ ورک تو سیع پر وگرام کے تحت فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ ضلع لیہ کی ترقی کے لئے چائنہ اکنا مک کو ریڈور(راہ داری) میگا پراجیکٹ میں ضلع لیہ بھکر میاں نوالی،مظفر گڑھ کو شامل کر نے کے لئے بھی تجا ویز شامل ہیں ۔اسی طرح انہو ںنے لیہ ، چوک اعظم روڈ کے لئے بھی فنڈز فراہم کر نے کی یقین دہا نی کروائی ،انہو ںنے مزید کہا کہ ذرائع ابلا غ کے نما ئندوں نے ہمیشہ مثبت و تعمیری رپورٹنگ کی ہے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔تقریب میں صدر انجمن صحافیان محمد یعقوب مرزا نے پر یس کلب کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل و صحافی کا لو نی کے قیام کے لئے یا داشت انہیں پیش کی جس پر انہو ںنے پنجا ب حکو مت سے ان کی تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہا نی کر ائی ، بعد ازاں معرو ف دانش ور و شاعر شعیب جا زب کی وفات پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر سینئیر صحافی طارق محمود پہاڑ،غلام رسول اصغر،قاذی ظہور الناصر ،رانا ریاض ایم آر ملک،رانا عبدالرب سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظرریسکیو 1122 لیہ آفس کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہو ںنے بوٹس ، بوٹس انجن ، لائف جیکٹس اور گاڑیوں اور معائنہ ، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو ریلیف و بحا لی سرگر میو ںکی تیاری کو قابل ستائش قرارد یا ۔ اس موقع پر انچارج 1122 ڈاکٹر تسلیم اختر نے ادارے کی کا رکر دگی کے با رے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ بہت کم وقت میں ریسکیورز فوری اقدامات عمل میں لا رہے ہیں انہو ں نے مزید آلا ت کی فراہمی اور فلا حی منصوبوں کے با رے میں بھی آگا ہ کیا ۔بعد ازاں ڈی جی نے سیفٹی ونگ کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا اور آر ایس او کی کارکردگی کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ کے پی اے ظفر عباس بروہی عمرہ کی سعادت حاصل کر نے کے لئے حجاز مقدس روانگی کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ملک امتیاز احمدکلو ری ، ملک فیا ض احمد کلو ری ، محمد رؤف گل ، مہر نوید گل ،جنر ل سیکرٹری ایپکا ضلع لیہ محبوب ساجد ،ملک منصور الٰہی ، گلزار احمد ، شیخ حمید اکبر ، خا دم حسین ، بلال احمد نے الوداع کر تے ہو ئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا اور دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: محمد اشرف بھٹی نے ڈسٹرکٹ آفیسر تجزیہ اراضی و پا نی زراعت کے عہدے کا چارج سنبھا ل کر کا م شروع کر دیا ہے۔

Layyah News

Layyah News

Layyah News

Layyah News