صدر بشارت مرزا نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم اس مبارک موقع پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد اور متفق ہو جائے
Posted on October 15, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم اس مبارک موقع پر اپنے تمام اختلافات بھلا کر متحد اور متفق ہو جائے، اور قوم کے رہنما اس عید پر قربانی کے جانور کے ساتھ ساتھ انا پرستی، عدم برداشت اور تعصبات کی بھی قربانی دیں۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز انتہائی نامساعد اور نازک ترین حالات سے گزر رہاہے۔
جس کا ادراک ملک کے تمام سیاستدانون، دانشوروں اور مفکرین کوبھی ہے لیکن ان حالات میں بھی اتحاد واتفاق اگر مفقود ہو گا ہو گا تو ہم بیرونی سازشوں اور ملک دشمن ریشہ دوانیون سے کیسے نبردآزما ہونگے، ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ وقت آپس کے سیاسی تنازعات کو اچھالنے کانہیں بلکہ متحد اور متفق ہوکر ملک اور قوم کو درپیش چیلنجز کا حل نکالنے کاہے۔
اگر ہم انہی معاملات میں الجھے رہے تو اکہیں یسانہ ہو کہ دیر ہو جائے اور ہمیں سنبھلنے کا موقع بھی نہ ملے کیونکہ وطن عزیز پہلے ہی بہت نقصانات سے دو چار ہو چکا ہے اور اب مزید نقسانات کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا ملک اور قوم کے بہتر مستقبل کے لئے آپس میں اتھاد اور اتفاق کی فضاء کو بحال کیا جائے۔