لاھور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت ، عام انتخابات میں شکست کا جائزہ لینے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھی۔ صدر زرداری نے نو منتخب اراکان اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔
پنجاب میں پیپلزپارٹی کی انتخابی شکست کاجائزہ لینے کے لیے صوبہ بھر کے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اجلا س آج بلاول ہاس لاہور میں ہوا ۔ ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی شکست کی وجوہات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا ۔
امیدواروں کی جانب سے بتائی گئی وجوہات کی روشنی میں پارٹی قیادت نے نئی حکمت عملی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب سے نو منتخب ارکان اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ۔
اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کی ۔