مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب آئینی تقاضا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر بہتر شخص کا انتخاب کرے۔
جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صدر کے انتخاب کیلئے تمام صوبوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن صدارت کیلئے بہتر شخص کا انتخاب کرے گی۔ انہوں نے حکومت کو چھوٹے صوبے سے صدر کے انتخابات کی تجویز بھی دے دی۔ انکا کہنا ہے کہ صدر کا انتخاب چھوٹے صوبوں سے ہو تو وفاق مضبوط ہوگا۔