کراچی (جیوڈیسک)کراچی پریذیڈنٹ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے نیشنل بینک کو 119 رنز سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ مصباح الحق کی سوئی ناردرن گیس سے ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیشنل بینک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
واپڈا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ واپڈا کی جانب سے رفعت اللہ مہمند نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز بنائے۔ جواب میں نیشنل بینک کی ٹیم 40.2 اوورز میں صرف 211 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فواد عالم 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ واپڈا کی جانب سے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ فائنل میں واپڈا کا مقابلہ سوئی ناردرن گیس سے ہوگا، میچ جیو سوپر سے براہ راست دکھایا جائے گا۔