اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے 55 مجرموں سمیت 8 دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں۔
صدر ممنون حسین نے عدالتوں سے پھانسی کے سزا یافتہ 55 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی ہیں جن میں 8 دہشت گرد بھی شامل ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج ہی سزائے موت پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ سابق حکومت نے 2008 میں سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے بعد سے آج تک عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کو پھانسی کی سزا نہیں دی گئی۔