اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخاب 30 جولائی کو کرانے کی حمایت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ تر ارکان اسمبلی و سینیٹ عمرہ کی ادائیگی اور دیگر عبادات میں مصروف ہوں گے، اس سے پہلے صدارتی انتخاب کرانا احسن اقدام ہو گا۔