اسلام آباد (جیوڈیسک) یپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے معاملے پر آخر مسلم لیگ ن کو جلدی کس بات کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے صدارتی الیکشن جلد کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا۔
کہ ایک روز قبل الیکشن کمیشن اپنا حتمی فیصلہ دے چکا ہے کہ صدارتی انتخابات چھ اگست کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔