اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ نواز کے امیدوار ممنون حسین صدیقی کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ ادھر پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
صدارتی منصب کی دوڑ میں محمد اقتدار حیدر، اعجاز احمد دکھی اور اشفاق چوہدری بھی شامل ہیں۔ ان تینوں امیدواروں نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ادھر سندھ ہائیکورٹ رجسٹرار کے دفتر سے اب تک صدارتی انتخابات کے لئے پچیس فارم حاصل کئے گئے ہیں۔
دو امیدواروں حاجی خان مشہوری اور ایم ایس رفعت اعوان نے صدارتی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں جبکہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین احمد تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں۔