اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن 30 جولائی کو ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو نئی تاریخ کیلئے ساڑھے گیارہ بجے تک کی مہلت دیدی گئی۔ سپریم کورٹ میں صدارتی انتخاب چھ اگست سے پہلے کرانے سے متعلق در خواست پر سماعت ہوئی۔
ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے عدالت کو بتایا کہ انتیس جولائی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ ہے اور اگلے روز انتخاب کرانا ممکن نہیں۔ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے لیے وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکم بھی دے سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن تیس جولائی کی تاریخ پر غور کرے۔