صدارتی الیکشن کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

Presidential Election

Presidential Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی الیکشن کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، مسلم لیگ ن کے امیدوار ممنون حسین اور تحریک انصاف کے جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ اہل امیدواروں کے نام بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں، صدارتی الیکشن کیلئے پندرہ سو بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ ن لیگ کے کورنگ کینڈی ڈیٹ، اقبال ظفر جھگڑا نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

اب مسلم لیگ ن کے ممنون حسین اور پاکستان تحریک انصاف کیجسٹس (ر)وجیہہ الدین کیدرمیان ون ٹوون مقابلہ ہو گا۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے، مسلم لیگ نواز کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا۔

بائیکاٹ کرنا پیپلز پارٹی کا جمہوری حق ہے۔ جمعے کو صرف تیرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ انیس کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی کے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کی بنیاد پر مسترد کر دیئے گئے۔