صدارتی انتخاب، الیکشن کمیشن کا تاریخ کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑنے کا فیصلہ

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن نے معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے سامنے اپنا موقف رکھ دے گا، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی، اس کے مطابق صدارتی انتخاب کرایا جائے گا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے صدارتی انتخابات سے متعلق فیڈریشن کی جانب سے راجا ظفرالحق کی درخواست کی حمایت کے بعد ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی ہو کہ وہ الیکشن کمیشن سے ہدایت لیکرعدالت کو آگاہ کرے جس پر الیکشن کمیشن میں غیر رسمی اجلاس منعقد کیا گیا۔

جس میں صدارتی انتخاب کی تاریخ میں تبدیلی کا معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، اس بارے میں سپریم کورٹ کوآج ساڑھے گیارہ بجے آگاہ کر دیا جا ئے گا۔