صدارتی انتخاب : الیکشن کمیشن سندھ نے تیاری مکمل کرلی

Election Commission

Election Commission

تیس جولائی کو ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سندھ نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اتوار کو بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان صوبائی الیکشن کمیشن کو موصول ہو جائیگا۔ گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد رواں ماہ کے آخر ی تاریخوں میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے اپنی کمر کس لی ہے، الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر نجیب احمد کے مطابق اراکین اسمبلی صدارتی انتخابات کے روز موبائل فونز کے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ پیر کے روز سندھ اسمبلی کا جائزہ لیگا۔ sot صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے لیکن سندھ اسمبلی میں موجود دیگر جماعتیں اس عمل میں حصہ لیں گی۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فارمولے کے مطابق اسمبلی کے 168 ارکان کو بلوچستان کے 65 ارکان کی تعداد سے تقسیم کیا جائے گا،sot صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے دوران قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گااوراگر کسی رکن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔