اسلام آباد (جوڈیسک) صدارتی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کیلئے حکومت نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کرنا چاہتے ہیں اور 6 اگست کو ملک میں موجود نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کے بعد الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرے گی،ن لیگ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی شیڈول کی تبدیلی کیلئے تعاون حاصل کریگی اور الیکشن کمیشن کو 29 یا 30 جولائی کو صدارتی الیکشن کرانیکی تجویز دیجائے گی۔