صدارتی الیکشن، سپریم کورٹ کے اِس کردارکی امید نہیں تھی، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے جو کردار ادا کیا ہے انھیں سپریم کورٹ سے یہ قطعی امید نہیں تھی۔ ان خیالات کا اظہار سید خورشید شاہ نے سکھر میں ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا جو اختیارات الیکشن کمیشن کو تھے۔

وہ غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر سپریم کورٹ نے صدارتی الیکشن کی تاریخ دے کر استعمال کئے۔ سپریم کورٹ اس قسم کے فیصلے کرے گی جنہیں عوام ، وکلا، بار بھی چیلنج کریں گے صدارتی انتخابات کے موقع پر جو کچھ ہوا ہے اس کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ گیارہ مئی کے انتخابات کے موقع پر بھی ملک میں جھرلو پھیرا گیا تھا