ترکی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ بیرات البائراک برطانوی ہم منصب سے عنقریب ملاقات کریں گے۔ یہ فیصلہ صدر رجب طیب ایردوان کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے سے ٹیلی فونک ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ایوانِ صدر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق آج سر انجام پانے والی بات چیت میں برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، ایجنڈے اور علاقائی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
صدر ایردوان اور برطانوی وزیر اعظم مئے نے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر توجہ مبذول کرائی۔
دونوں سربراہان کی ملاقات میں ادلیب سمیت شام کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔